TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –28 MAY
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی) دربھنگہ ضلع میں ایکسائز محکمہ کی ٹیم نے سنیچر کی دیر شب گاڑی چیکینگ کے دوران دو نوجوان کو لودیڈ پسٹل اور ایک کٹہ کے ساتھ گرفتار کر ایک پلسر بائک کو بھی ضبط کیا ہے ایک پسٹل میں چار دوسرے میں چھ کارتوس لوڈ تھے گرفتار نوجوان کی شناخت بہادر پور تھانہ حلقہ کے مہمارا گاؤں باشندہ رام سندر جھا و سینوار گوپال پور باشندہ ہری شنکر جھا کی شکل میں ہوئی ہے ایکسائز محکمہ کے انسپکٹر پركاش کمار رام نے معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ سنیچر کی شب لگ بھگ دو بجے بینی پور سے چھاپے ماری کر ٹیم کے ساتھ لوٹ رہے تھے اسی درمیان بہادر پور تھانہ حلقہ کے چٹی چوک سے پیھکلا جانے والی سڑک میں کریا گاچھی کے قریب گاڑی چیکینگ کیا گیا اس دوران پلسر بائک پر سوار دو نوجوان پہنچے پولیس بائک روکنے کے لئے کہا تو بھگانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے تعاقب کر دونو کو دبوچ لیا بائک پر سوار دونو نشے میں دھت تھا پوچھ گچھ کے دوران دونو کے منھ سے شراب کی بدبو آرہی تھی جب تلاشی لی گئی تو بائک کے پیچھے بیٹھے رام سندر جھا کے كمر سے دو لودیڈ پسٹل اور ایک کٹہ برآمد ہوا جب پولیس نے پوچھا کہ ہتھیار کیوں رکھتے ہو تو اسنے بتایا کہ اپنی سیفٹی کے لیئے رکھتا ہوں باقی کوئی جواب نہیں دیا ایکسائز محکمہ کی ٹیم نے دونو نوجوان کو ہتھیار کے ساتھ بہادر پور پولیس کو سونپ دیا اور ایکسائز تھانہ میں دونو کے خلاف شراب پینے کی ایف آئی آر درج کی ہے اور بہادر پور تھانہ کی پولیس آرمز ایکٹ کے تحت دونو کے خلاف ایف آئی آر درج کر آگے کی کاروائی کر رہی ہے