وزیر داخلہ امت شاہ تشدد سے متاثرہ منی پور کا دورہ کیا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –25  MAY

گوہاٹی،25مئیؒمرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو منی پور کے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی اور وعدہ کیا کہ سماج کے تمام طبقات کے لیے انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔شاہ نے کامروپ ضلع کے چانگساری علاقے میں قائم کیے جانے والے نیشنل فارنسک سائنس یونیورسٹی (این ایف ایس یو) کے 10ویں قومی کیمپس کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ وہ تنازعہ کو حل کرنے میں مدد کے لیے شمال مشرقی ریاست کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا، ’’میں جلد ہی منی پور جاؤں گا اور وہاں تین دن قیام کروں گا، لیکن اس سے پہلے دونوں دھڑوں کو بداعتمادی اور شکوک کو دور کرنا چاہیے اور ریاست میں امن کی بحالی کو یقینی بنانا چاہیے۔‘‘شاہ نے کہا کہ مرکز اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ریاست میں جھڑپوں کے تمام متاثرین کو انصاف ملے، لیکن “لوگوں کو ریاست میں امن کو یقینی بنانے کے لیے بات چیت کرنی چاہیے”۔یہاں این ایف ایس یو کیمپس کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اس سے ان کورسز سے پاس ہونے والے تمام طلباء کے لیے روزگار کے مواقع یقینی ہوں گے۔انہوں نے کہا، “مرکز قانونی تبدیلیاں لانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تاکہ چھ سال سے زیادہ قید کی سزا پانے والے جرائم کے لیے فرانزک ماہرین کے ذریعے جرائم کے مقامات کے دورے کو لازمی بنایا جا سکے۔”این ایف ایس یو کیمپس کا پہلا مرحلہ 2026 تک اور دوسرا 2030 تک مکمل ہونے کی امید تھی، جبکہ کلاسز اس سال گوہاٹی میڈیکل کالج ہسپتال (جی ایم سی ایچ) کے عارضی کیمپس میں شروع ہوں گی۔