وکی کوشل نے وائرل ویڈیو پر اپنی خاموشی توڑ ی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –27  MAY

بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور وکی کوشل اس وقت ابوظہبی میں ‘آئیفا 2023’ میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔ اس دوران ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ جس میں وکی کوشل سلمان خان سے ملنے آتے ہیں لیکن سلمان انہیں نظر انداز کرتے نظر آتے ہیں۔ وکی کے ساتھ سلمان کے رویے پر بھائی جان کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس واقعے کے بعد اب وکی کوشل نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔
وکی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس ویڈیو پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے ردعمل ظاہر کیا- وکی نے کہا ‘کبھی کبھی چیزیں بڑھ جاتی ہیں’۔ ’’اس طرح کی باتیں کرنا حماقت ہے۔ کچھ بھی ایسا نہیں تھا جیسا کہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے۔ ایسی باتیں کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
سلمان کی وکی کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سلمان اور وکی کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ ویڈیو میں سلمان وکی کو گلے لگاتے نظر آ رہے ہیں۔ ایک کہا جا رہا ہے کہ سلمان نے وکی کو نظر انداز کئے جانے کی خبروں کے بعد وکی کو گلے لگا لیا۔
اس سے قبل وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکی مداحوں کے ساتھ سیلفی لے رہے ہیں، جب سلمان خان اپنے باڈی گارڈ کے ساتھ وہاں پہنچے۔ سلمان خان جیسے ہی وہاں پہنچے تو وکی نے سلمان سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی لیکن سلمان خان نے انہیں صاف نظر انداز کر دیا اور چند سیکنڈ انتظار کرنے کے بعد سلمان وہاں سے چلے گئے۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سلمان نے وکی کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا۔ یہی نہیں سلمان کے باڈی گارڈ کو وکی کو ایک طرف دھکیلتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد وکی کے مداح سلمان خان سے کافی ناراض ہیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ وکی کے ساتھ عام آدمی جیسا سلوک کیا گیا۔