Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

سیاست

پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں تاریخی عصاسینگول’ نصب کیا جائے گا: امت شاہ

Written by Taasir Newspaper

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –24  MAY

نئی دہلی، 24 مئی: وزیر اعظم نریندر مودی 28 مئی کو پارلیمنٹ کی نو تعمیر شدہ عمارت کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس موقع پر نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں تاریخی عصا ‘سینگول’ نصب کیا جائے گا۔ یہ سینگول انگریزوں سے اقتدار کی منتقلی کی نمائندگی کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو نیشنل میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس کرکے آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کے اہم تاریخی پروگرام کے بارے میں معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ سینگول تمل ناڈو سے آئے دانشوروں کی جانب سے وزیر اعظم مودی کوپیش کیا جائے گا۔ پھر اسی دن نئی پارلیمنٹ میں نصب کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سینگول ہمارا ثقافتی ورثہ ہے اور تاریخ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 14 اگست 1947 کو جواہر لال نہرو نے اسے انگریزوں سے قبول کیا۔ پنڈت نہرو نے 14 اگست کی رات لارڈ ماؤنٹ بیٹن سے سینگول کو قبول کر کے اقتدار کی منتقلی کا عمل مکمل کیا تھا۔ پنڈت نہرو نے مقدس سینگول کو تمل ناڈو سے منگوا کر انگریزوں سے قبول کیا تھا، جس کا مطلب یہ تھا کہ روایتی طریقے سے اقتدار ہمارے پاس آیا ہے۔
پریاگ راج کے عجائب گھر میں برسوں سے اس سینگول کو رکھا گیاتھا۔ وزیر اعظم مودی کی ہدایت پر اسے پورے احترام کے ساتھ نئی پارلیمنٹ میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ شاہ نے کہا کہ اقتدار کی منتقلی صرف ہاتھ ملانے یا دستاویزات پر دستخط کرنے سے نہیں ہوتی، یہ ملک کی روایت کو اپنانے کا عمل ہے۔
وزیر داخلہ شاہ نے بتایا کہ اس موقع پر وزیر اعظم تقریباً 60000 شرم یوگیوں کو بھی نوازیں گے جنہوں نے ریکارڈ وقت میں نیا ڈھانچہ تعمیر کیاہے۔

About the author

Taasir Newspaper