Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

پی ایم مودی نے پاپوا نیو گنی میں اپنے ہم منصب ماراپے کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی

Written by Taasir Newspaper

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –22  MAY

نئی دہلی، 22 مئی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پورٹ مورسبی میں پاپوا نیو گنی کے وزیر اعظم جیمز ماراپے کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ دریں اثنا وزیر اعظم مودی نے ایف آئی پی آئی سی III سربراہی اجلاس کی شریک میزبانی کے لیے ماراپے کی تعریف کی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی کے مطابق، دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں تجارت اور سرمایہ کاری، صحت، صلاحیت سازی اور مہارت کی ترقی اور آئی ٹی کے شعبوں میں شراکت داری کو مضبوط کرنا جیسے موضوعات شامل رہے ۔ اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی اور تعلقات کے فروغ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم مودی پورٹ مورسبی میں ایلا بیچ کے ساحل پر مشہور اے پی ای سی ہاؤس پہنچے۔ یہاں وزیر اعظم جیمز ماراپے نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنما علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایف آئی پی آئی سی III سربراہی اجلاس کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔
قبل ازیں وزیراعظم نے اپنے دن کا آغاز پاپوا نیو گنی کے گورنر جنرل سر باب ڈیڈ کے ساتھ بات چیت سے کیا۔ وزیر اعظم مودی اپنے تین ملکوں کے دورے کے دوسرے مرحلے میں اتوار کو پاپوا نیو گنی پہنچے۔ یہ کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا پاپوا نیو گنی کا پہلا دورہ ہے۔
وزیر اعظم جاپان سے تقریباً ساڑھے سات گھنٹے کے سفر کے بعد ہوائی جہاز کے ذریعے پورٹ مورسبی پہنچے۔ پاپوا نیو گنی میں وزیراعظم جیمز ماراپے نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم ماراپے نے وزیر اعظم مودی کے پاؤں چھونا چاہے۔ وزیر اعظم نے ان کی پیٹھ پر تھپتھپاتے ہوئے انہیں گلے لگالیا۔
وزیر اعظم مودی آج پورٹ مورسبی میں پاپوا نیو گنی کے وزیر اعظم جیمز ماراپے کے ساتھ ہند-بحرالکاہل جزائر تعاون فورم کے تیسرے چوٹی اجلاس کی مشترکہ طور پر میزبانی کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ 2014 میں شروع ہونے والے اس فورم میں ہندوستان اور بحرالکاہل کے 14 جزیرے ممالک شامل ہیں۔ یہ ممالک فیجی، پاپوا نیو گنی، ٹونگا، تووالو، کریباتی، ساموا، وانواتو، نیوو، مائیکرونیشیا کی وفاقی ریاستیں، جزائر مارشل، جزائر کوک، پلاؤ، ناورو اور سولومن جزائر ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper