گو فرسٹ کی تمام پروازیں 30 مئی تک منسوخ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –27  MAY

نئی دہلی، 27 مئی: کم قیمت میں طیارہ خدمت فراہم کرانے والی بحران کی شکار فرسٹ ایئرلائنس نے 30 مئی تک اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ کمپنی نے اس فیصلے کے پیچھے آپریشنل مشکلات کا حوالہ دیا ہے۔ کمپنی نے ہفتہ کو ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 2 مئی کو گوفرسٹ نے اچانک اپنی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
کمپنی نے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ صارفین کو ادائیگی کے طریقہ کار کے مطابق جلد رقم واپس کر دی جائے گی۔ کمپنی نے امید ظاہر کی ہے کہ بکنگ کا عمل جلد شروع ہو جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ گوفرسٹ کا یہ اعلان ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کی جانب سے ایئر لائن سے بحالی کا منصوبہ سامنے آنے کے بعد آیا ہے۔ ڈی جی سی اے نے گوفرسٹ کو 30 دنوں کے اندر آپریشنل ہوائی جہاز اور پائلٹوں کی دستیابی سے متعلق تفصیلات سمیت اپنے آپریشنز کی بحالی کے لیے ایک جامع منصوبہ پیش کرنے کو کہا تھا۔