TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –28 MAY
سونی پت، 28 مئی:ہریانہ پولس نے ہریانہ بارڈر کی جانب سے سونی پت سنگھو بارڈر پر بڑی تعداد میں پولس فورس کی تعیناتی کے ساتھ پولس رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔ اتوار کو جی ٹی روڈ کو کنٹونمنٹ میں تبدیل کر دیا گیا۔ 500 کے قریب پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔دوسری جانب دہلی پولیس کی جانب سے ایک الگ پولیس ناکا لگایا گیا ہے۔ ہریانہ پولیس کی جانچ کے بعد دہلی پولیس دہلی جانے والی گاڑیوں کی بھی جانچ کر رہی ہے۔ ہریانہ سرحد پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ سینکڑوں پولیس اہلکاروں کے ساتھ خواتین پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔ واٹر کینن اور آنسو گیس کے گولوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
کسان لیڈروں کو حراست میں لے لیا گیا، نئی پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر اتوار کو پہلوانوں کی مہاپنچایت کے اعلان کے بعد سنگھو بارڈر پر پولیس الرٹ ہے۔ دہلی پولیس نے سنگھو بارڈر پر تقریباً 4 کمپنیاں بھی تعینات کی ہیں جن میں خواتین کی پلاٹون بھی شامل ہے۔ سماجی اور سیاسی تنظیم کی طرف سے ہریانہ پنجاب کے کسان تنظیم اور گروپ کے ساتھ دہلی پہنچنے کا اعلان کیا گیا، اتوار کو آئی جی روہتک بھی جائزہلینے کنڈلی بارڈر پہنچے۔