Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

ہندوستانی جونیئر مرد ہاکی ٹیم پاکستان کے چیلنج کے لیے تیار

Written by Taasir Newspaper

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –26  MAY

نئی دہلی ، 26 مئی: ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم نے عمان میں جاری جونیئر ایشیا کپ 2023 میں لگاتار دو میچ جیت کر اپنی مہم کا ایک سنسنی خیز آغاز کیا۔ اپنے ابتدائی پول اے میچ میں، ہندوستانی ٹیم نے چینی تائپے کے خلاف 18-0 کی زبردست جیت درج کی اور جمعرات کو جاپان کے خلاف 3-1 سے جیت درج کی۔اب ہفتہ کو ہندوستانی جونیئر مینز ہاکی ٹیم گروپ مرحلے میں اپنے روایتی حریف پاکستان سے ٹکرائے گی۔
میچ سے قبل ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم کے کپتان اتم سنگھ نے کہا ، ہم نے ٹورنامنٹ کا آغاز مضبوط انداز میں کیا ہے اور ہم پاکستان کے خلاف اسی سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیں گے۔ ہماری پہلی دو جیت نے ہمیں وہ اعتماد دیا ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے۔ہمیں ٹورنامنٹ سے گزرنے کے لیے اس کی ضرورت تھی۔ پاکستان کے پاس بھی مضبوط ٹیم ہے اور یہ ایک قریبی مقابلہ ہوگا۔دریں اثنا ، پاکستان نے اپنے پہلے گیم میں چائنیز تائپے کو 15-1 اور دوسرے گیم میں تھائی لینڈ کو 9-0 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز کیا ہے۔اتم سنگھ نے کہا ، ہماری دفاعی یونٹ اچھی ہے لیکن پاکستان کے پاس اچھے حملہ آور بھی ہیں۔ لیکن ہم نے ماضی میں بھی ایسے ہی چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم انہیں گول کرنے سے روک سکیں گے۔
دونوں ٹیمیں آخری بار 2015 کے مردوں کے جونیئر ایشیا کپ کے فائنل میں مدمقابل ہوئی تھیں ، جس میں بھارت نے 6-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ 2011 کے بعد سے ، انڈیا جونیئر مینز فیلڈ ہاکی ٹیم اور پاکستان جونیئر مینز فیلڈ ہاکی ٹیم سات بار آمنے سامنے ہو چکی ہے ، جس میں انڈیا نے پانچ بار اور پاکستان نے ایک بار جیتا، ایک میچ ٹائی پر ختم ہوا۔
ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سی آر کمار نے کہا ، ’’ پاکستان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے۔ ہمیں پرسکون رہنا ہوگا اور اپنی طاقت کے مطابق کھیلنا ہوگا۔

About the author

Taasir Newspaper