ہندوستانی خواتین ٹیم والی بال چیلنج کپ کے فائنل میں

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –27  MAY

نئی دہلی، 27 مئی: ہندوستانی خواتین ٹیم کٹھمنڈو میں جاری کاوا (سنٹرل ایشین والی بال ایسوسی ایشن) والی بال چیلنج کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے، جہاں اس کا مقابلہ قازقستان سے ہوگا۔
ہندوستانی خواتین ٹیم نے جمعہ کو کھیلے گئے سیمی فائنل میں ازبکستان کو شکست دی۔ ہندوستانی خواتین ٹیم نے ازبکستان کو سیدھے سیٹوں میں 0-3 (17-25، 20-25 اور 16-26) سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔
ہندوستانی ٹیم کے کپتان نرمل تنور، پریرنا، سوریا اور کے ایس جنی نے بہت اچھا مظاہرہ کیا۔
ہندوستانی ٹیم 28 مئی 2023 (اتوار) کو خطابی مقابلے میں قازقستان کا سامنا کرے گی۔ قازقستان نے میزبان نیپال کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں کل آٹھ ممالک نے حصہ لیا تھا۔ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد نیپال والی بال ایسوسی ایشن کے ذریعہ سینٹرل ایشین والی بال ایسوسی ایشن (سی اے وی اے) اور ایشین والی بال کنفیڈریشن (اے وی سی) کے زیراہتمام کیا جارہا ہے۔