حج کیلئے تمام تیاریاں مکمل

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –24 JUNE     

جدہ،24جون:سعودی عرب نے حج کیلئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں اور اب تک 17 لاکھ سے اوپر حاجی دنیا کے 125 ممالک سے وہاں پہنچ گئے ہیں تاکہ وہ اراکین حج میں حصہ لے سکیں۔ اِس سلسلے میں سعودی حکام نے سیکورٹی کا پورا جائزہ لیا ۔ اس کے علاوہ حاجیوں کیلئے مکہ مکہ ،مدینہ منورہ ،عرفات اور منی میں طبی سہولیات کے علاوہ دوسرے انتظامات کئے گئے تھے۔ گرمی کی شدت کی وجہ سے جگہ جگہ پر ٹینٹ لگائے گئے ہیں۔ وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے سیکورٹی اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ حاجیوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرے اور ان کی سیکورٹی یقینی بنائے ۔ اس سال ہندوستان سے دو لاکھ سے زیادہ زائرین حج کے فرائض انجام دے رہے ہیں ان میں ایک لاکھ 75 ہزار حج کمیٹی اور پرائیویٹ ٹور آپریٹرس کی طر ف سے مملکت سعودی عربیہ پہنچے جبکہ دوسرے ہندوستانی کو اُن کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے مالی مدد کی۔ پاکستان سے اس بار صرف ایک لاکھ 50 ہزار حاجی گئے ہیں ۔ معاشی حالات کی وجہ سے حکومت نے حج کو ٹہ میں کمی کی۔ میجرجنرل صالح نے کہاکہ اب تک سترہ لاکھ سے زیادہ بیرونی عازمین پہنچے ہیں اور اگلے دو دنوں تک تین لاکھ اور پہنچنے کی توقع ہے جبکہ مملکت اور خلیجی ممالک سے بھی پانچ لاکھ کے قریب فرزندتوحید حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ اس دوران حاجیوں کا پہلا قافلہ جد سے مدینہ سپرفاسٹ ٹرین سے مکہ سے مدینہ پہنچے۔ اس سے دونوں مقدس مقامات کو آنے جانے میں سہولیت ہوجائے گی۔ یہ ٹرین 300 کلومیٹر کی رفتار سے چل رہی ہے۔ اس ٹرین کے ذریعہ جدہ ایئرپورٹ سے بھی عازمین کو مکہ مکرمہ پہنچایا جارہا ہے۔