TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –5 JUNE
سوئزرلینڈ،5جون: سوئس حکام کے مطابق فریبورگ شہر میں ایک خاتون نے بدحواسی میں میلے کے شرکاء پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں پانچ بچے اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔مقامی پولیس کے مطابق ایک خاتون اپنی گاڑی میں زخمی بچے کو ہنگامی طبی امداد کے لئے ہسپتال کی طرف جا رہی تھی کہ راستے میں نشانہ بازی کے میلے کی وجہ سے بند سڑک پر گاڑی کا رخ موڑ لیا۔پولیس نے بتایا کہ گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون اور پانچ بچے زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون ایک نجی محفل کے دوران زخمی ہونے والے بچے کو جلدی میں طبی مدد کے لئے لے کر جا رہی تھی کہ اس نے میلے میں شریک لوگوں کو ٹکر مار دی۔پولیس نے کار ڈرائیور خاتون کو مزید تحقیقات کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔