TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –6 JUNE
بالاسور ،6جون:سی بی آئی کی ایک ٹیم ٹرین حادثے کی انکوائری کرنے کے لئے یہاں پہنچی ہے وار آتے ہی انہوں نے جائے واردات کا معائنہ کیا ۔ دومسافر گاڑیاں اور ایک مال بردار گاڑی میں تصادم ہونے کی وجہ سے ابتک 280سے زیادہ لوگ ہلاک اور ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے ابھی تک 100سے زیادہ لوگوںکی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ سی بی آئی افسروں کے ساتھ ریاستی پولیس کی ایک ٹیم بھی تعاون کررہی ہے تا کہ اس حادثے کے بارے میں تفصیلی جانچ پڑتال ہوسکے۔ اڑیسہ پولیس نے حادثے کے بارے میں ایک کیس درج کیا ہے۔ سی بی آئی کا اس حادثے کی تحقیق کرنا اس لئے لازم ہوگیا ہے تا کہ ذمہ دار لوگوںکے خلاف کارروائی کی جائے۔ اس کی بھی وہ جانچ کریں گے کیا کہ سنگل کی خرابی یا انٹرلاکنگ سسٹم کی وجہ سے ہوا ۔ ابتدائی جانچ سے معلوم ہوا کہ سنگل میں تکینیکی خرابی ہوئی ۔ حادثہ اتنا خراب تھا کہ کارومنڈل ٹرین کا انجمن مال بردار گاڑی کے اوپر چڑھ گیا جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ دنوں کے درمیان زبردست ٹکرائو ہوئی ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ اس حادثے میں جو بھی لوگ ذمہ دا رہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔