اولمپکس 2028 میں کرکٹ کی شمولیت کے امکانات روشن

اولمپکس 2028 میں کرکٹ کی شمولیت

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -29 JULY      

لندن ، 29جولائی: لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کی شمولیت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی ذرائع پُراعتماد ہیں کہ اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کیا جائے گا ،اور اس حوالے سے فیصلہ ستمبر میں کیا جائے گا۔اس معاملے سے متعلق برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرکٹ سمیت 9 کھیلوں کی لاس اینجلس اولمپکس میں شمولیت کے لیے لابنگ کی جا رہی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق 1900ء کے اولمپک مقابلوں میں برطانیہ اور فرانس کا ایک کرکٹ میچ کھیلا گیا تھا اور اب 1900ء کے بعد پہلی مرتبہ کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کیا جائے گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے مرد و خواتین کی پانچ پانچ ٹیموں کے لیے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی تجویز دی ہے۔رپورٹس کے مطابق کرکٹ کی شمولیت کا مقصد ایشیا میں اولمپکس براڈ کاسٹ رائٹس کو بڑھانا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق اولمپکس کے لیے 28 کھیلوں کو حتمی شکل دی جا چکی ہے اور مزید کھیلوں کے لیے میزبان ملک کی تجویز آئی او سی منظور کر سکتی ہے۔