TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -05 JULY
بھٹکل 05 جولائی : بھٹکل، کمٹہ، کاروار، بیندور، کنداپور، اْڈپی اور مینگلور بشمول تینوں ساحلی اضلاع میں منگل کو زبردست بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس کے ساتھ ہی تینوں اضلاع (اْترکنڑا، اْڈپی اور دکشن کنڑا) میں ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کل بدھ کو بھی شدید بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جس کو دیکھتے ہوئیضلع اْترکنڑا اور دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنروں نے بدھ کو تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف اْڈپی کے ڈپٹی کمشنر نے سرکولر جاری کرتے ہوئے متعلقہ علاقوں کے تحصیلداروں پر ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقہ کے حالات کو دیکھتے ہوئے مناسب فیصلہ لیں۔دکشن کنڑا میں ڈپٹی کمشنر ملئے مہیلن نے کل بدھ کو بارش کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد دیر شام کو اْترکنڑا ڈپٹی کمشنرپربھولنگ کولیکٹی نے وہاٹس ایپ مسیج کے ذریعے اْترکنڑا کے پانچوں ساحلی تعلہ جات بھٹکل، ہوناور، کمٹہ ، انکولہ اور کاروار میں بارہویں تک کے بچوں کوچھٹی کا اعلان کیا ہے۔ سوشیل میڈیا پرمسیج وائرل ہونے کے بعد بھٹکل بلاک ایجوکیشن ا?فسرنے تصدیق کی ہے کہ وائرل مسیج ڈپٹی کمشنر کی طرف سے ہی جاری کیا گیا ہے اور بدھ کو بارہویں تک کے بچوں کو چھٹی رہے گی۔ڈی سی کے حکم کے بعد بھٹکل میں شمس اسکول کی طرف سے چھٹی کا مسیج سوشیل میڈیا پر وائرل ہوا ہے اسی طرح انجمن سکریٹری کے نام سے بھی ایک مسیج سوشیل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پرائمری سے لے کر ہائی اسکول کے بچوں تک کو بدھ کے روز چھٹی رہے گی۔ یعنی کالج میں کلاسس جاری رہیں گے۔
بتاتے چلیں کہ منگل شام کو جیسے ہی ساحلی کرناٹکا کے تینوں اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا، اْسی کے بعد بھٹکل سمیت اْترکنڑا میں اچانک بارش کی شدت میں کمی واقع ہوگئی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پیر کو محکمہ موسمیات کی طرف سے ساحلی اضلاع میں صرف ا?رینج الرٹ جاری کیا گیا تھا، لیکن ریڈ الرٹ کی طرح زبردست بارش ریکارڈ ہوئی، لیکن جب محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ کے ساتھ زوردار بارش کا انتباہ جاری کیا تو بارش کا زورکم ہوگیا ہے۔