TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -29 JULY
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج پولس نے روہتاس ضلع کے سنجھولی پولس اسٹیشن کے تحت آرا.سہسرام ریلوے سیکشن پر ایک لاش برآمد کی ہے جسکی ابھی تک کوئی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ پولس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال سہسرام بھیج دیا ہے ۔ سنجھولی پولس اسٹیشن کے صدر مکیش کمار نے بتایا کہ آج صبح گاؤں والوں نے اطلاع دی کہ سنجھولی ہالٹ سے کچھ فاصلے پر پٹری پر ایک لاش پڑی ہے، بتایا گیا کہ نوجوان مال گاڑی کی زد میں آ گیا ہے جسکی وجہ سے وہ موقع پر ہی موت ہوئی ہے ۔ لاش کے شناخت کی کوششیں جاری ہیں ۔ تھانہ صدر نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو مردہ خانے میں رکھا جائگا۔ متوفی کی عمر 30 سے 35 سال ہے، اسکا جسم پتلا ہے اور اس نے نیلے رنگ کی شرٹ پہن رکھی ہے ۔