ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی تاریخیں فائنل کردی گئیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -29 JULY      

لندن ، 29جولائی:آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی تاریخیں فائنل کرلیںہیں۔ ذرائع کے مطابق اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 4 سے 30 جون تک ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہوگا۔رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے امریکہ اور ویسٹ انڈیز کے 10 وینیوز کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے، ایونٹ میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔امریکہ میں فلوریڈا، ڈیلیس، نیویارک اور موریس ول میں ورلڈ کپ میچز ہوں گے۔موریس ول، ڈیلیس اور نیویارک کو تاحال انٹرنیشل کرکٹ وینیو کا درجہ حاصل نہیں ہے۔ آئی سی سی امریکا اور ویسٹ انڈیز بورڈ کی مشاورت سے وینیوز فائنل کرے گا، پہلے سے مختلف فارمیٹ ہوگا، پہلے راؤنڈ میں ٹیموں کو پانچ، پانچ کے چار گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سپر 8 راؤنڈ کیلئے 2 گروپس میں تقسیم کی جائیں گی، سپر 8 کے دونوں گروپس کی دو، دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔