پک اپ وان کی ٹھوکر سے کپڑا تاجر کی بیوی کی موت

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –31 JULY      

سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)  اتر بیل۔ بھرواڑہ سڑک پر سوموار کی دو پہر پک اپ وین کی ٹھوکر سے سنگھواڑہ نگر پنچایت کے وارڈ ایک باشندہ امیش رائے کی بیوی 50 سالہ مینا دیوی کی موت ہو گئی۔ متوفیہ سوموار کو سنگھواڑہ بابا بٹیشور استھان سے پوجا کر اپنے رشتے دار کے ساتھ بائک سے دمن بابو کے تالاب کے قریب گھر لوٹ رہی تھی۔ اسی اثناء میں سڑک کنارے ہیرو ہونڈا ایجنسی کے قریب بھرواڑہ کی جانب سے آرہی بے قابو پک اپ وان نے ٹھوکر مار کر خاتون کو کچل دیا جسکے سبب موقع پر ہی اُسکی موت ہوگئی۔حالانکہ مقامی لوگوں نے فوری طور پر اسے سنگھواڑہ  اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹر نے اُسے مردہ قرار دے دیا ۔وہیں اس حادثے میں زخمی بائک سوار کا مقامی سطح پر علاج کیا گیا ہے جو خطرے سے باہر ہے ۔ٹھوکر مارنے کے بعد پک اپ وان کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔