بہار : روہتاس میں سڑک حادثہ،7 ہلاک، 5 زخمی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –30 AUG      

پٹنہ، 30 اگست : بہار کے روہتاس ضلع کے شیوساگر میں این ایچ۔2 کے قریب بدھ کی صبح قریب 3 بجے سڑک حادثہ میں 7 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو صدراسپتال سہسرام سے ہائرسینٹرریفرکیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ تمام لوگ اسکارپیو میں رانچی سے اپنے آبائی گاو?ں واپس آ رہے تھے۔ شیو ساگرتھانہ علاقہ کے پکھناری این ایچ۔2 کے قریب اسکارپیو اور ایک کنٹینرکا آمنے سامنے سے تصادم ہو گیا۔ اس میں اسکارپیو سوار 7 افراد کی موقع پرہی موت ہو گئی جبکہ پانچ لوگوں کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں ہائر سینٹر ریفرکر دیا گیا ہے۔
متوفیوں میں سبھی ایک ہی خاندان اوررشتہ دارکے بتائے جارہے ہیں۔ اسکارپیو پرکل 12 لوگ سوارتھے جس میں خاتون۔ مرد اوربچے شامل تھے۔ تمام کیمورضلع کے سبار تھانہ علاقہ کے کڑاری گاو?ں واپس آ رہے تھے۔ روہتاس ضلع کے پکھناری کے قریب شیو ساگرتھانہ علاقہ میں اسکارپیواورکنٹینرکی ٹکر ہوگئی۔
متوفیوں میں تارا کماری (18)، چاندنی کماری (15)، اروند شرما ( 50)، راج متی دیوی (50)، آدتیہ کمار (8)، ریا کماری (9) اورسونی کماری (35) شامل ہیں۔ زخمیوں میں روی نندن پریادرشی (30)، ریتو شرما (14)، سدیشورشرما (60)، دیویا کماری (25) اوراوپیندر شرما (30) شامل ہیں۔ پانچ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں صدراسپتال سہسرام سے ہائرسینٹرریفرکیا گیا ہے۔