رشوت لیتے سول سرجن دفترکا کلرک گرفتار

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –30 AUG      

ڈہری آن سون، 30 اگست: روہتاس کے سہسرامسول سرجن دفترمیں تعینات کلرک سنتوش کمارکومحکمہ نگرانی کی ٹیم نے بدھ کے روز 55ہزارروپے رشوت لیتے سہسرام ٹاو?ن تھانہ علاقہ کے گورکشی محلہ میں درگا مندر کے قریب کیشری ڈریسج نامی دکان سے گرفتار کیا ہے۔سنتوش کمارپتھالوجی جانچ گھرکے رجسٹریشن کے لییببن سنگھ سے 55 ہزار روپے رشوت لے رہا تھا۔نگراں ڈی ایس پی پون کمار نے بتایا کہ ببن سنگھ نے پتھالوجی جانچ گھر کھولنے کے لیے رجسٹریشن اور لائسنس کے لیے درخواست دی تھی۔ جس میں سنتوش کمار نے ان سے 55 ہزار کا مطالبہ کیا۔ نگرانی کی ٹیم سے ببن سنگھ نے شکایت کی تھی۔آج رشوت کے روپے لینے کے لئے سنتوش ایک ریڈی میڈ کپڑے کی دکان پر ببن سنگھ کو بلایا تھا۔ وہ جیسے ہی پیسہ لیا، نگرانی کی ٹیم اسے گرفتار کر لیا۔