شام میں داعش کے سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق، نئے جانشین کا اعلان

بوالحسین الحسینی القرشی کی ہلاکت کا اعلان

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –04  AUG     

دمشق،4اگست:سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے جمعرات کے روز اپنے لیڈر ابوالحسین الحسینی القرشی کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔القرشی کے بارے میں گروپ نے تصدیق کی ہے کہ وہ شام کے شمال مغربی علاقے میں ایک مخالف جنگجو گروپ کے ساتھ لڑائی میں مارا گیا تھا۔داعش کے ایک ترجمان نے ٹیلی گرام پیغام رسانی ایپ پر اپنے چینلز پر ایک ریکارڈ پیغام جاری کیا ہے اور اس میں کہا ہے کہ ان کے لیڈر شام کے صوبہ ادلب میں شدت پسند گروپ ہیء? تحریرالشام کے ساتھ براہ راست جھڑپوں میں مارے گئے ہیں۔ترجمان نے اس پیغام میں داعش کے نئے سربراہ کا بھی اعلان کیا ہے اوراس کا نام ابی حفصان الہاشمی القرشی بتایا ہے۔وہ عراق اور شام میں برسرپیکار اس گروپ کے پانچویں سربراہ ہوں گے۔