شریس مکمل طور پر فٹ قرار، راہل کے جلد صحت یاب ہونے کی امید: اجیت اگرکر

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -21 AUG      

نئی دہلی، 21 اگست: چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے پیر کو کہا کہ مڈل آرڈر بلے باز شریس ائیر کو مکمل طور پر فٹ قرار دیا گیا ہے، جبکہ کے ایل راہل کو ہیمسٹرنگ انجری ہے اور توقع ہے کہ وہ ایشیا کپ کے دوسرے یا تیسرے میچ تک ٹھیک ہو جائیں گے۔
اگرکر نے یہ بات یہاں کپتان روہت شرما کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اور ایشیا کپ 2023 کی ٹیم کا اعلان کیا۔
اگرکر نے کہا،’’شریس ایئر کو مکمل طور پر فٹ قرار دیا گیا ہے۔ یہ بہت اچھی خبر ہے۔ کے ایل راہل ٹھیک ہیں۔ لیکن ہمیں امید ہے کہ وہ ایشیا کپ کے دوسرے یا تیسرے میچ تک فٹ ہو جائیں گے۔ دونوں ہمارے لیے بہت اہم کھلاڑی ہیں‘‘۔
یہ پوچھے جانے پر کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں ہندوستان کے لیے چوتھے نمبر پر کون کھیلتا ہے، اس سلسلے میں روہت نے ہنستے ہوئے کہا،’’آپ کو ایسے لوگ مل گئے ہیں جو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کر سکتے ہیں۔ یہ نمبر چار کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ ٹاپ تھری کے بارے میں ہے، پھر وہاں سے آگے۔ یہ صرف ایک پوزیشن نہیں ہے جو ہمیں گیم اور ٹورنامنٹ میں جیت دلا سکتی ہے، یہ ایک بیٹنگ یونٹ کے طور پر ایک ساتھ آنے اور کام کو انجام دینے کے بارے میں ہے۔ چیلنجز رہے ہیں، لوگوں پر دباو ڈالا گیا ہے۔ ہمیں کچھ چوٹیں آئی ہیں، ہمیں اس پوزیشن پر دوسرے کھلاڑیوں کو دیکھنے کی کوشش کرنی ہوگی ۔ کچھ کھلاڑی کام کے بوجھ کے انتظام کی وجہ سے چھوٹ گئے۔ہمیں یہ کوشش کرنی پڑی کہ کون سا کمبی نیشن ہمارے لیے موزوں ہے۔ہم نے چوٹھی پوزیشن پر بائیں ہاتھ کے اکشر کو آزمایا اور انہیں آزادی کے ساتھ کھیلنے کا موقع دیا۔ ایک بار جب ہم ورلڈ کپ میں پہنچ جائیں گے ،تو ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہم یہی کرنا چاہتے ہیں۔‘‘
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے پیر کو 30 اگست سے شروع ہونے والے آئندہ ایشیا کپ 2023 کے لیے 17 رکنی ٹیم کا اعلان کیا، جس میں جسپریت بمراہ، شریس ایئر، کے ایل راہل کی واپسی ہوئی ہے اور تلک ورما کو بھی جگہ ملی ہے۔
ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان اور سری لنکا مشترکہ طور پر کریں گے اور یہ ٹورنامنٹ 30 اگست سے 17 ستمبر تک جاری رہے گا۔