TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –30 AUG
پلامو، 30 اگست: ضلع ہیڈکوارٹر میدنی نگر صدر بلاک کے لہلہے پنچایت کے باری موڈ پر بھوگو گاو?ں میں چل رہے ایک پرائیویٹ اسکول کے پرنسپل کے ذریعہ تقریباً 50 طلبہ کو قطار میں کھڑا کرکے بے رحمی سے پیٹنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ کئی طلبہ منگل کی رات اپنے والدین کے ساتھ ستبروا تھانے پہنچے تھے۔ وہاں طلبہ نے تھانہ انچارج امت کمار سونی سے پرنسپل چندن کمار شرما کی شکایت کی۔
طلبہ پر مظالم کی اطلاع ملتے ہی ستبروا پولیس ملزم ٹیچر چندن کمار شرما کو پوچھ گچھ کے لیے تھانے لے آئی۔ پٹائی سے زخمی ہوئے یو کے جی سے کلاس پنجم تک کے طلبہ شامل ہیں جس میں ابھیشیک کمار، ارون سنگھ، سدھانشو کمار، ابھیشیک کمار ٹو، ایل کے جی کے طالب علم سدھانشو، چندن کمار یادو، سورج کمار گپتا سمیت کئی طلبہ نے پرنسپل کے ذریعہ پٹائی بعد پولیس کو اپنی پیٹھ اور ہاتھوں پر نشانات دکھائے ہیں۔
بتایا گیا کہ کھامڈیہہ گاو?ں کے تقریباً 50 طلبہ کو ایک قطار میں کھڑا کیا گیا اور پرنسپل نے ڈنڈے سے پٹائی کی کیونکہ تمام طلبہ پیر کو اسکول نہیں پہنچے تھے۔ طلبہ نے انہیں بتایا کہ گاو?ں میں گزشتہ پیر کو کلش یاترا نکلی تھی۔ یہ تمام طلبہ یاترا میں شرکت کرنے کی وجہ سے اسکول نہیں پہنچ سکے تھے۔
طلبہ نے بتایا کہ پرنسپل نے انہیں یہ کہہ کر اور پیٹنے لگے کہ وہ کسی بھگوان کو نہیں مانتے۔ اس کے ساتھ طلبہ کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ اگر وہ والدین کو بتائیں گے تو مزید پٹائی کی جائے گی۔ شام کو خوفزدہ طلبہ نے اپنے رشتہ داروں کو اس بارے میں بتایا۔ اس کے بعد ناراض رشتہ دار پرنسپل کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گئے۔