TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -22 SEPT
رانچی، 22 ستمبر: جمعہ کو شہر کے برسا منڈا ہوائی اڈے پر ایک مسافر کے سامان کی جانچ کے دوران اس کے بیگ سے ایک انساس گولی برآمد ہوئی تھی۔ ہوائی اڈے پر سیکورٹی کے لیے تعینات سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں نے ملزم کو ہوائی اڈے پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا۔موصولہ اطلاع کے مطابق گرڈیہ کے رہنے والے ونود یادو کے بیگ سے گولی برآمد ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ونود اپنے بچوں کے علاج کے لیے بنگلور جا رہے تھے۔ اس دوران جب ہوائی اڈے پر تعینات سیکورٹی فورسز نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو اس کے بیگ سے انساس رائفل کی ایک گولی برآمد ہوئی۔ ڈی ایس پی راجہ کمار مترا نے کہا کہ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔