بکسر میں دن دہاڑے پی این بی میں 25 لاکھ کی لوٹ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -20 SEPT     

بکسر، 20 ستمبر:بہار کے بکسر میں پنجاب نیشنل بینک میں لوٹ کی واردات ہوئی ہے۔ ضلع کے ڈمراو? سب ڈویزنل واقع سمری تھانہ علاقہ کے بڑکا سنگھن پور گاو?ں میں شام کے تقریباً 4 بجے دن دہاڑے بدمعاشوں نے بینک سے تقریباً 25 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر آرام سے فرار ہوگئے۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس محکمہ میں افرا تفری مچ گئی۔ ا?ناً فاناً بکسر ایس پی منیش کمار، ڈمراو?ں ایس ڈی پی او ا?فاق اختر انصاری اور سمری تھانہ انچارج امن کمار نے فورس کے ساتھ بڑکا سنگھن پورواقع بینک میں پہنچ کر معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ اس واقعہ کو انجام دینے والے بدمعاشوں کی تعداد سات بتائی جارہی ہے۔ واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ڈمراؤں کے ایس ڈی پی او آفاق اختر انصاری نے کہا کہ پی این بی بینک میں لوٹ کا واقعہ پیش ا?یا۔ اس رقم کا تخمینہ 18-19 لاکھ روپئے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے، اس کے بعد ہی اصل صورتحال معلوم ہو سکے گی کہ کتنی رقم لوٹی گئی ہے۔ جب بکسر ایس پی منیش کمار کے نمبر پر کال کی گئی تو بتایا گیا کہ معاملہ زیر تفتیش ہے اور ابھی تک اس کی مکمل تصدیق نہیں ہوئی ہے۔