TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –18 SEPT
رائے پور، 18 ستمبر:جی۔20 کے چوتھے فریم ورک ورکنگ گروپ کی دو روزہ میٹنگ، جو آج (پیر) اور 19 ستمبر کو چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں منعقد ہورہی ہے، شروع ہو گئی ہے۔ اجلاس میں جی۔20 کے رکن ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے 65 سے زائد نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔ اس میٹنگ کی صدارت چاندنی رینا، مشیر، وزارت خزانہ، حکومت ہند اور سام بیکٹ، چیف اکنامک ایڈوائزر، ایچ ایم ٹریڑری، یو کے کریں گی۔نوا رائے پور میں ہونے والی اس میٹنگ کے لیے ایئرپورٹ سے لے کر پنڈال تک خصوصی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈرون کے ذریعے بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ایئرپورٹ سے لے کر تقریب کے مقام تک سڑکوں اور چوکوں کو سجا دیا گیا ہے۔ میٹنگ کے دوران چھتیس گڑھی کا رنگ نظر آئے گا، جس میں کھانے سے لے کر آرٹ، ثقافت اور ہورڈنگز تک چھتیس گڑھی کی پہچان نظر آئے گی۔
ریزرو بینک آف انڈیا میٹنگ میں ایک عوامی شرکت پروگرام کی میزبانی کرے گا۔ اس میں پینل ڈسکشن ڈیجیٹل بینکنگ اور فنانشل انکلوڑن ،فنانشل لٹریسی پروگرام ،جی۔20 جاگرت پروگرام، پینٹنگ کمپیٹیشن اور سلوگن رائٹنگ کمپیٹیشن شامل ہے۔