TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -01 SEPT
کولکاتا، یکم ستمبر (: پولیس نے جادو پور یونیورسٹی کے سال اول کے طالب علم سوپندیپ کنڈو کی خون آلود ٹی شرٹ برآمد کی ہے۔ کنڈو کی 10 اگست کو مرکزی ہاسٹل میں ریگنگ کے بعد موت ہوگئی تھی۔ پولیس نے اسے فورینسک جانچ کے لیے بھیج دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خون آلود ٹی شرٹ اہم ثبوت ثابت ہو سکتی ہے۔ ملزمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹی شرٹس خون کو روکنے کے لیے استعمال کی گئی۔ پولیس نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جادو پور یونیورسٹی کے مین ہاسٹل کے کل 25 طلبہ نے 9 اگست کی رات وہاں کیا ہوا، اس کے بارے میں پولیس کے پاس اپنے بیانات درج کرائے ہیں۔
جے یو کے تین طلبہ، کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ کے چوتھے سال کے طالب علم ستیہ برت رائے، ریاضی میں پوسٹ گریجویٹ ہمانگشو کرمکار اور کیمسٹری میں پوسٹ گریجویٹ ایس کے نسیم اختر کو پہلے ہی گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ فرسٹ ایئر کے طالب علم کے ساتھ ریگنگ ہوئی۔ اس کے کپڑے اتارے گئے اور غیر فطری بدفعلی کی گئی تھی۔