TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -21 SEPT
پٹنہ، 21 ستمبر:۔ ا?خر کار خواتین ریزرویشن بل لوک سبھا میں پیش ہوگیا۔ اب بل کو راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ لیکن ایک طرف بل کے نفاذ کو لے کر شکوک و شبہات ہیں تو دوسری طرف سیاسی بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ ا?ر جے ڈی نے سوال اٹھایا ہے کہ یہ بل 2024 کے انتخابات میں لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے لایا گیا ہے۔بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس بل میں ہر سماج کی خواتین کے لیے مخصوص نشستیں ہونی چاہئیں۔ ہم اس بل کی مکمل حمایت کریں گے۔ حالانکہ سوال اٹھاتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ یہ بل ا?ج راجیہ سبھا میں بھی پاس ہو جائے گا ، لیکن یہ معلوم نہیں ہے کہ اسے کب نافذ کیا جائے گا۔واضح ہو کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا تھا کہ اگر 2021 کی مردم شماری کرائی جاتی تو خواتین ریزرویشن بل کو لاگو کیا جاتا۔ ایس سی-ایس ٹی اور پسماندہ اور انتہائی پسماندہ لوگوں کو بھی اس میں فائدہ ملے۔