TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –16 SEPT
شاہ رخ خان اور ان کی ٹیم اس وقت ’جوان‘ کی کامیابی کا جشن منا رہی ہے۔ حال ہی میں ’جوان‘ کی ٹیم نے میڈیا سے بات چیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور فلم کی شوٹنگ کے وقت کی کہانیاں بھی سنائیں۔ فلم میں اداکارہ دیپیکا پادوکون کا کیمیو ہے۔ وہ بھی اس پروگرام میں شریک تھیں۔
اس تقریب میں دیپیکا نے شاہ رخ خان کے گال پر بوسہ دیا۔ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ دیپیکا نے اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر بھی پوسٹ کی ہیں۔ شاہ رخ کے ساتھ جو تصویر پوسٹ کی ہے ان میں سے ایک میں وہ شاہ رخ کے گال پر بوسہ دے رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ ان کی پسندیدہ تصویر ہے۔
دیپیکا کی اس پوسٹ کے بعد اس پر ان کے شوہر رنویر سنگھ کے تبصرے نے سب کی توجہ کھینچ لی۔ رنویر نے دیپیکا کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، ’’عشق میں دل بنا ہے، عشق میں دل فنا ہے‘‘۔
ادھر فلم ’جوان‘ کو ریلیز ہوئے آٹھ دن ہوچکے ہیں۔ فلم سینما گھروں میں دھوم مچا رہی ہے۔ صرف آٹھ دنوں میں فلم نے بھارت میں 400 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کر لیا ہے۔ اس طرح دنیا بھر میں کمائی کا اعداد و شمار 700 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔