TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –11 SEPT
دبئی،11 ستمبر:ہفتہ کی صبح مراکش میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں عرب دنیا ابھی تک صدمے میں ہے جس میں اب تک 2,012 سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ایک طرف مراکش کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ہلاکتوں اور متاثرین کی تازہ ترین معلومات سامنے آ رہی ہیں اور دوسری طرف حکام نے سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہونے والے مناظر بھی جاری کرنا شروع کیے ہیں۔ ان مناظر میں زلزلے سے قبل اور اس کے بعد کے خوفناک مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے۔تازہ ترین پیشرفت میں ریکارڈ شدہ فوٹیج میں نیلی روشنی کی پراسرار چمک دکھائی گئی ہے۔ یہ منظر کسی ایک کیمرے میں ریکارڈ نہیں ہوا بلکہ کئی مقامات پر سی سی ٹی فوٹیج میں اس کی عکس بندی کی گئی ہے۔ یہ چمک اغادیر کے زلزلے سے عین پہلے افق پر نمودار ہوئی۔اس روشنی کے بارے میں کسی نے کوئی ٹھوس معلومات نہیں دیں۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ایسے مناظر آفات کے وقوع پذیر ہونے سے پہلے دیکھے جا سکتے ہیں؟