ملک میں وزیر اعظم کے عہدے کے لیے مستحکم چہرہ نریندر مودی ہیں: امت شاہ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –16 SEPT     

مدھوبنی، 16 ستمبر: بہار میں مدھوبنی ضلع کے جھنجھار پور سب ڈویزنل واقع للت کرپوری اسٹیڈیم میں وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کے روز جلسہ عام سے خطاب کیا۔ لوگوں کی بھیڑ کے درمیان نریندر مودی زندہ ا?باد کے نعرے لگتے رہے، وزیر داخلہ امت شاہ نے وہاں موجود لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نتیش کمارجی وزیر اعظم کا عہدہ خالی نہیں ہے۔ ا?پ کی دال وہاں نہیں گلے گی ، مودی جی وہاں مستحکم ہیں۔ بہار میں بی جے پی کی حکومت بنے گی، عام لوگ بی جے پی کو 40 میں سے 40 لوک سبھا سیٹوں پر جیت دلائیں گے۔وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ حکومت بہار نے جنم اشٹمی کی چھٹی منسوخ کر دی اور عوامی احتجاج کے بعد اسے واپس لے لیا، میں ملحقہ علاقوں کے 31 اسمبلی حلقوں سے جلسہ گاہ میں ا?نے والے لوگوں کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ مودی حکومت نے چندریان مشن کی کامیابی سے ملک کے عوام کا سر فخر سے بلند کیا، تمام ہم وطنوں کا سر بلند ہوا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جی۔20 میں افریقی اتحاد کو شامل کر کے ملک کانام روشن کیا۔ جی۔ 20 میں مدھوبنی پینٹنگ اور نالندہ کا خاص مقام رہا۔ موجودہ اتحاد پھر سے جنگل راج لائے گا۔لالو جی پھر سے سرگرم ہو گئے ہیں اور نتیش کمار ان ایکٹ یو ہوگئے ہیں۔ شاہ نے حیرت زدہ لہجے میں پوچھا کہ یو پی اے کا نام بدلنے کی ضرورت کیوں پڑی ؟ نام بدلنے سے بہار کو برسوں پیچھے دھکیلنے والے نہیں بدلیں گے۔ کیا وہ لوگ جو رام چرت مانس پر تنقید کرتے ہیں ، جنم اشٹمی کی چھٹی منسوخ کرتے ہیں اور سناتن دھرم کو سنگین بیماریاں کہتے ہیں ؟
امت شاہ نے کہا کہ لالو جی کے دور میں غنڈہ راج لوٹ آیا ہے۔ ریت مافیا گھس آیا ہے ، بم برآمد ہو رہے ہیں۔ جے ڈی یو کا میل تیل اور پانی کے میل جیسا ہے، یہ ایک نہی ہوسکتے۔ تیل پانی کو گندہ کر دیتا ہے۔ آپ نے وزیر اعظم بننے کے لئے جو اتحاد کیا وہ آپ کو بھی ڈوبا دے گا۔ ایودھیا میں رام مندر کو سالوں تک کانگریس، لالو جیسے لوگوں نے روک کر رکھا۔ جنوری سے ا?پ رام للا کا درشن عظیم الشان مندر میں کریں گے۔ اس سے ان کے پیٹ میں درد ہے۔ مودی جی کے ذریعہ آرٹیکل 370 ختم کرنے پر لالو نتیش کی جوڑی اور کانگریس کو درد ہوتا ہے۔
امت شاہ نے کہا کہ دربھنگہ ایئرپورٹ نریندر مودی جی نے بنایا تھا۔ گذشتہ ایک سال میں 16 لاکھ لوگ یہاں کا سفر کر چکے ہیں۔ نتیش کمار کی طرف سے دئے گئے ایمس کیلئے 81 ایکڑ زمین اگر واپس نہیں لیتے تو دربھنگہ میں ایمس بن گیا ہوتا۔ نتیش کمار نئی جگہ کی زمین کوچھو کر بتائیں کہ یہاں ایمس بنانا ہے۔ نتیش کمار کی وجہ سے 1250 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والا ایمس نہیں بن سکا۔ نتیش کمار کے ذریعہ ٹھنڈے بستے میں ڈالا ہوا کوشی مہا سیتو بنایا۔ نتیش کمار آپ نے بہارکو 10 سال میں 2 لاکھ دیا۔ مودی جی نے 9 سالوں میں 5,92,000 کروڑ روپے دیے۔ گنگا ندی پر مہاتما گاندھی سیتو اورمکامہ کے راجندر پل کے متوازی پل ہم لوگ بنوا رہے ہیں۔ کوسی پر 1500 کروڑ روپے سے ایک اور پل بنایا جا رہا ہے۔ ہم لوگوں نے 9 کروڑ لوگوں کو مفت اناج دیا۔ 40 لاکھ لوگوں کو گھر اور گیس دی۔ پورے ملک میں ہر کسی کو کورونا ویکسین مفت میں لگوایا گیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اس موقع پرعلاقائی ایم ایل اے اور سابق وزیر نتیش مشرا نے وزیر داخلہ کا شاندار استقبال کیا اور ایک پینٹنگ پیش کی۔دربھنگہ مدھوبنی سہرسہ ضلع کے بی جے پی کے نمائندے مستعد نظر آئے۔