TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –11 SEPT
پٹنہ، 11 ستمبر:وزیر اعلیٰ نتیش کمار مہاراشٹر کے تھانہ کے بالکوم علاقہ میں کثیر منزلہ عمارت کا لفٹ گر نے کے واقعہ میں بہار کے سمستی پور ضلع کے رہنے والے 4مزدوروں کی موت پر سوگوار ہیں۔ انہوں نے اس واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس واقعہ میں ہلاک مزدوروں کے سوگوار کنبوں کو صبر کر نے کی قوت دینے کی دعا کی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے اس واقعہ میںبہار کے مہلوک مزدوروں کے اہل خانہ کو وزیر اعلیٰ راحت فنڈ سے 02-02لاکھ روپے امداد کی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے دہلی میں بہار کے ریجنل کمشنر کو حالات کا جائزہ لینے اور ہر ممکن مدد مہیا کرانے اور ہلاک شدہ مزدوروںکے جسد خاکی کو ان کے آبائی گائوں پہنچانے کے لیے مکمل انتظام کر نے کی ہدایت دی ہے۔