TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -21 SEPT
اجین، 21 ستمبر:شہر میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک نوجوان نے جمعرات کی صبح اپنی بیوی اور دو معصوم بچوں کو رسی اور اسکارف سے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا، اس کے بعد خود بھی پھانسی لگا لی۔ بتایا جا رہا ہے کہ متوفی کھلونوں کی دکان چلاتا تھا جس کے لیے اس نے سود پر قرض بھی لیا تھا۔ اطلاع کے بعد جیواجی گنج پولیس موقع پر پہنچی اور چاروں لاشوں کا پنچنامہ تیار کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پی ایم رپورٹ اور لواحقین کے بیان کے بعد ہی پورے معاملے کا انکشاف ہوسکے گا۔ واقعہ کے بعد سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ ایس پی بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔معلومات کے مطابق یہ پورا واقعہ گڑھ کالیکا روڈ پر واقع جانکی نگر علاقہ میں پیش آیا۔ جمعرات کی دوپہر تقریباً 12 بجے پولیس کو ایک گھر میں چار لاشوں کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملتے ہی ایس پی سچن شرما، اے ایس پی جیواجی گنج ٹی آئی سمیت پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ گھر کا دروازہ کھولنے پر خاتون اور دو بچوں کی لاشیں زمین پر پڑی ہوئی جبکہ ایک شخص کی لاش لٹکی ہوئی ملی۔مرنے والوں کی شناخت 40 سالہ منوج راٹھور، اس کی بیوی 35 سالہ ممتا، 8 سالہ بیٹا لکی اور 6 سالہ بیٹی کنک کے طور پر کی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول نے پہلے اپنی بیوی اور بچوں کو رسی اور اسکارف سے گلا دبا کر قتل کیا اور پھر پھانسی لگا لی۔ خودکشی کے اقدام کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔ ایف ایس ایل افسر کو موقع پر تحقیقات کے لیے بلایا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ متوفی منوج جے سنگھ پورہ میں رہتا تھا۔ ابھی چند ماہ قبل وہ گڑھ کالیکا روڈ پر واقع جانکی نگر میں کرائے پر رہنے ا?یا تھا۔ وہ کھلونوں کی دکان لگاتا تھا جس کے لیے اس نے سود پر قرض بھی لیا تھا۔ پی ایم رپورٹ اور لواحقین کے بیان کے بعد ہی سارا واقعہ واضح ہو سکے گا۔