TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –13 SEPT
نئی دہلی، 13ستمبر: افغانستان کرکٹ بورڈ نے اگلے ماہ انڈیا میں کھیلے جانے والے 2023 ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ٹیم ایشیا کپ کی ٹیم سے بالکل مختلف ہے۔وہیں آئی پی ایل میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے لیے کھیلنے والے فاسٹ بولر نوین الحق کو افغانستان کی ورلڈ کپ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 2023 ایشیا کپ کے لیے 6 سال بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے آل راؤنڈر کریم جنت کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آل راؤنڈر گلبدین نائب بھی 15 رکنی ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ انہیں ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔ نوین الحق کو ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کی سست گیند اور کٹ گیند ہندوستانی پچوں پر بلے بازوں کے لیے مسئلہ بن سکتی ہے۔افغانستان نے ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم میں چار اسپنرز کو شامل کیا ہے۔ ان میں محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمن اور نور احمد شامل ہیں۔ نوین الحق اور فضل الحق فاروقی کی شکل میں دو اہم تیز گیند باز ہیں۔ اس کے علاوہ عبداللہ عمرزئی اور عبدالرحمن ان کے تعاون کے لیے موجود ہیں۔2023 ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے افغانستان کی ٹیم- حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، ابراہیم زدران، رحمن اللہ گرباز، رحمت شاہ، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، اکرام علی خیل، ریاض حسن، عبداللہ عمرزئی، راشد خان، عبدالرحمن، نور احمد، مجیب الرحمان رحمان، فضل الحق فاروقی اور نوین الحق۔