TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -22 SEPT
نئی دہلی،22ستمبر:دایودھیا میں سریو ایکسپریس میں خاتون کانسٹیبل پر حملہ کرنے والے ملزم انیس خان کو یوپی پولیس نے انکاؤنٹر میں مار دیا ہے۔ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 20 دن پہلے یعنی 30 اگست کو خاتون کانسٹیبل ٹرین میں خون میں لتھڑی ہوئی حالت میں پائی گئی تھی۔ اس واقعے کے 20 دن بعد پولیس نے ملزم کو مقابلے میں مار ڈالا۔ انکاؤنٹر میں مارا گیا انیس خان خاتون کانسٹیبل پر حملے کا اہم ملزم تھا۔یوپی پولیس نے آج صبح بتایا کہ ٹرین میں خاتون کانسٹیبل پر حملے کا ملزم انکاؤنٹر میں مارا گیا ہے۔ فائرنگ سے ان کے دو ساتھی زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ 30 اگست کو ایودھیا کے قریب سریو ایکسپریس میں ایک خاتون کانسٹیبل خون میں لت پت ملی تھی۔ اس کے چہرے اور سر پر زخموں کے نشانات بھی تھے۔ فی الحال وہ لکھنؤ کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔اتر پردیش کے اسپیشل ڈی جی (لا اینڈ آرڈر) پرشانت کمار نے بتایا کہ سریو ایکسپریس میں خاتون کانسٹیبل پر حملے کا مرکزی ملزم انیس خان انکاؤنٹر میں زخمی ہوا اور بعد میں اس کی موت ہوگئی۔ ہوا یہ انکاؤنٹر ایودھیا کے پورہ قلندر میں ہوا۔ انکاؤنٹر میں اس کے دو ساتھی آزاد اور وشمبھر دیال دوبے زخمی ہو گئے۔ دونوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔