کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں سستی کا ماحول، بٹ کوائن-ایتھریم میں گراوٹ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -20 SEPT     

نئی دہلی، 20 ستمبر:کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں آج سستی کا ماحول ہے۔ مارکیٹ کیپ کے لحاظ سے سرفہرست 10 کرپٹو کرنسیوں میں سے، صرف 2 میں معمولی اضافے اور 7 میں کمی کے ساتھ تجارت ہوتی دکھائی دے رہی ہے، جبکہ ایک کی قیمت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ان 24 گھنٹوں کے دوران، ٹاپ 10 کرپٹو کرنسیوں میں سے، صرف 2 کرپٹو کرنسیوں میں ایک فیصد سے زیادہ کی حرکت ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ دونوں کرپٹو کرنسیاں گراوٹ کے ساتھ ریڈ زون میں کاروبار کر رہی ہیں۔
کوائن مارکیٹ کیپ سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، ہندوستان میں کرپٹو کرنسی کی تجارت کی مجاز ایجنسی کے مطابق، بٹ کوائن 0.25 فیصد کی کمی کے ساتھ 27,056.07 ڈالر یعنی 22.48 لاکھ روپئے کی سطح پرکاروبار کر رہی تھی۔ اسی طرح دنیا کی دوسری سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ایتھریم کی قیمت بھی 0.98 فیصد گر کر 1,628.32 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
کوائن مارکیٹ کیپ سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، کاروبار کے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرپٹو کرنسی کے عالمی مارکیٹ کیپ میں 0.58 فیصد کی کمی آئی ہے۔ اس وقت کریپٹو کرنسی کی عالمی مارکیٹ کیپ گھٹ کر 1.07 لاکھ کروڑ ڈالر یعنی تقریباً 88.89 لاکھ کروڑ روپئے رہ گئی ہے۔