کمل ناتھ نے وزیر اعلیٰ شیوراج پر کیا طنز، کہا- اپنی وداعی سے پہلے کمزور طبقے کے ساتھ ناانصافی مت کیجیے

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -28 SEPT  

بھوپال، 28 ستمبر:مدھیہ پردیش کی سیاست میں اسمبلی انتخابات سے پہلے زبانی جنگ جاری ہے۔ اپوزیشن بھی جارحانہ کردار میں ہے اور ا?ئے روز حکومت پر شدید حملے کر رہی ہے۔ ان دنوں سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے ریاستی صدر کمل ناتھ روزانہ کسی نہ کسی معاملے پر حکومت کو گھیر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں آج کمل ناتھ نے بے سہارا اور بیوہ پنشن کو لے کر وزیر اعلیٰ شیوراج کو گھیرا ہے۔
کمل ناتھ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ شیوراج سنگھ چوہان جی، میں مانتا ہوں کہ آپ کی وداعی ہونے والی ہے لیکن کم از کم اپنے اقتدار کی ا?خری گھڑیوں میں سماج کے کمزور طبقے کے ساتھ ناانصافی نہ کریں۔ آپ نے اپنی جھوٹی تعریف کرتے ہوئے پوری ریاست میں اشتہارات لگائے ہیں، لیکن سچ یہ ہے کہ ریاست میں بے سہارا اور بیوہ خواتین کو پچھلے دو ماہ سے پنشن بھی نہیں دی گئی ہے۔
کمل ناتھ نے مزید کہا کہ ان دکھی بہنوں کو صرف 600 روپے ماہانہ پنشن ملتی ہے، آپ کی حکومت نے وہ بھی دینے سے انکار کر دیا ہے۔ مدھیہ پردیش کی بہنیں ا?پ سے جاننا چاہتی ہیں کہ ا?پ مدھیہ پردیش میں ہر روز ہزاروں کروڑ روپے کا قرض لیتے ہیں، آخر وہ قرض کس پر خرچ ہو رہا ہے؟ آپ کو ایڈوانس کمیشن لینے کی اتنی جلدی کیوں ہے کہ ا?پ ان محروم بہنوں کو ان کی پنشن سے بھی محروم کر رہے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ بیواؤں اور بے سہارا بہنوں کو فوری طور پر پنشن کی ادائیگی کی جائے۔ یاد رکھیے ‘رام کمزوروں کی طاقت ہے۔