TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -06 SEPT
دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بیٹی ایشا دیول نہ صرف ایک بہترین اداکارہ ہیں بلکہ ایک بہترین ڈانسر بھی ہیں۔ ایشا نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز فلم ‘کوئی میرے دل سے پوچھے’ سے کیا۔ اس فلم کے لیے انہوں نے کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔ ایشا نے کئی بڑے بجٹ کی بالی ووڈ فلموں میں کام کیا ہے لیکن وہ 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘دھوم’ سے سرخیوں میں آئیں۔
حال ہی میں ایشا نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت پر تبصرہ کیا ہے۔ کنگنا کی اداکاری کے ساتھ ساتھ ایشا نے بتایاہے کہ وہ اصل میں اپنے سیاسی خیالات کے بارے میں کیا سوچتی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایشا سے سوال کیا گیا کہ کیا اداکارہ کو دیگر شعبوں میں بھی قسمت آزمانی چاہیے؟ کیا کنگنا کو سیاست میں آنا چاہیے؟
ایشا نے کہا، ’’میں اس سے پوری طرح متفق نہیں ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں، مجھے ‘تھلائیوی’ میں ان کا کام بہت پسند آیا۔ میری والدہ نے اداکاری کے ساتھ سیاست میں بھی کام کیا۔ اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ اس کے لیے اداکاری کو الگ رکھا جانا چاہیے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ بہت اچھا کام کر رہی ہے‘‘۔
کنگنا ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’چندر مکھی-2‘ کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں اس کا ٹریلر بھی ریلیز ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کنگنا کی فلم ‘ایمرجنسی’ کی بھی کافی چرچا ہے۔ ایشا دیول حال ہی میں اپنے بھائی سنی دیول کی فلم ’غدر 2‘ کی اسکریننگ کے دوران میڈیا کے سامنے آئیں۔ فی الحال ایشا فلم انڈسٹری سے دور ہیں۔