کوکرناگ دہشت گردی مخالف آپریشن جاری، ناردرن کمانڈر خود موقع پر پہنچے،

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –16 SEPT     

اننت ناگ 16 ستمبر : شمالی کمانڈ کے فوجی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی نے اننت ناگ کے کوکرناگ جنگلاتی علاقے میں جاری آپریشن پر آپریشنل صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہیں زمینی سطح پر موجود فوجی کمانڈروں اور پولیس کے اعلی افسران نے انتہائی شدت کے آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی جس میں ہائی ٹیک آلات کا استعمال نگرانی اور فائر پاور کی ترسیل کے ساتھ ساتھ فورسز کی طرف سے استعمال کی جا رہی کاروائی کے بارے میں جانکاری دی۔واضح رہے اس آپریشن میں اب تک ایک فوجی جوان، کرنل ،میجر اور ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شہید ہو چکے ہیں، جبکہ آپریشن کا آج چوتھا دن ہے۔فی الحال آپریشن جاری ہے۔