کویت اور سعودی عرب کے درمیان جلد تیز رفتار ٹرین چلے گی

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -29 SEPT  

ریاض/کویت سٹی ، 29 ستمبر:سعودی عرب نے کویت کے ساتھ ریل رابطے کی منظوری دے دی، اس منصوبے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ٹرانسپورٹ اور روابط کو فروغ دینا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق سعودی حکومت نے مملکت اور پڑوسی ملک کویت کے درمیان ریل رابطہ شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں کابینہ کے اجلاس میں مملکت کی وزراء￿ کونسل نے کویت کے ساتھ طے پانے والے متعلقہ معاہدے کی منظوری دی۔
کویت نے اس معاہدے کی منظوری دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان ایک محفوظ اور مؤثر ریل ٹرانسپورٹ فراہم کرے گا، جون کے اوائل میں طے پانے والے اس معاہدے کا مقصد مشترکہ ریل لنک پر مالی، اقتصادی اور تکنیکی امکانات کا مطالعہ کرنے کے لیے دونوں فریقوں کے درمیان شراکت داری ہے۔کویت کی جانب سے کہا گیا کہ اس منصوبے کا خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے چھ ممالک کو جوڑنے کے لیے جاری ایک اور ریل منصوبے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، یہ منصوبہ سعودی عرب اور کویت کو ریاض اور کویت سٹی کے درمیان تیز رفتار بلٹ ٹرین سروس کے ذریعے منسلک کرے گا، اس پراجیکٹ پر کنسلٹنسی اسٹڈیز کے نفاذ میں چھ ماہ لگیں گے۔معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب اور کویت کے درمیان قریبی تعلقات ہیں، 2018ء￿ میں دونوں ممالک نے ایک رابطہ کونسل قائم کی جس کا مقصد ان کے درمیان تعاون کو فروغ دینا تھا، دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے اپنے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے وفود کا تبادلہ کیا، جون 2021ء￿ میں کویتی ولی عہد شہزادہ مشعال الاحمد الصباح نے سعودی عرب کا دورہ کیا، جو کہ مہینوں قبل عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا غیر ملکی دورہ تھا، دورے کے دوران کویتی رہنما نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جب کہ دسمبر 2021ء￿ میں شہزادہ محمد بن سلمان نے خلیجی دورے کے ایک حصے کے طور پر کویت کا دورہ کیا، جو سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے جی سی سی سربراہی اجلاس سے قبل عمان، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین بھی گئے۔