سینہ میں انفکشن سے وزیراعلی تلنگانہ کی صحت متاثر، پارٹی کیڈرکی تشویش میں اضافہ

تاثیر،۷  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن

حیدرآباد ، 7۔ اکتوبر:گذشتہ تین ہفتوں سے وبائی امراض کا شکاربی آر ایس سربراہ وزیراعلی کے سی آر کی صحت مزید ناساز ہوگئی ہے۔وزیراعلی کے سینہ میں سکینڈری انفیکشن پھیل جانے کا خودان کے فرزند کے ٹی ا?رنے انکشاف کیاہے۔ کے ٹی آرآج سکندرآباد کنٹومنٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی چند دن قبل وائرل فیور کا شکار تھے۔ اب ان کے سینہ میں بیکٹریل انفیکشن پھیل گیا ہے۔ان کی صحتیابی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔وزیراعلی کی ناسازی صحت پرکے ٹی آرکے بیان پرپارٹی حلقوں میں کچھ تشویش پھیل گئی ہے۔
پارٹی کارکن اورحامی وزیراعلی کی صحتیابی کیلئے مندروں میں پوجا کر رہے ہیں۔ وزیراعلی تلنگانہ چند دنوں سے بیمارہیں۔28 ستمبر کوکابینہ اجلاس کا اعلان کیا گیا تھاتاہم وزیراعلی کی ناسازی صحت کے باعث اجلاس ملتوی کیاگیا۔ دوبارہ 3 تا 4 اکٹوبر کو کابینہ اجلاس کی اطلاعات تھیں تاہم اجلاس کے بغیرسرکاری ملازمین کی تنخواہوں پرنظرثانی کرنے پی ا?رسی تشکیل دی گئی اورملازمین کیلئے5فیصدعبوری الاونس کا اعلان کیا گیا۔حکومت نے سرکاری اسکولس طلبہ کیلئے وزیراعلی ناشتہ اسکیم 24 اکٹوبرسے شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم انتخابی شیڈول کی اجرائی کے امکان پر6اکتوبر سے ہی وزیراعلی کی جانب سے افتتاح کا اعلان کیاگیا تھامگروزیراعلی اس پروگرام میں بھی حاضر نہیں ہوپائے۔