TAASIR NEWS NETWORK UPDATED BY- S M HASSAN -01 OCT
وزیراعلیٰ نے ریاست کو ملک میں صفائی کی ایک ماڈل ریاست کے طور پر قائم کرنے کی اپیل کی
باپو جینتی سے پہلے صفائی کرکے پیش کیا خراج عقیدت
بھوپال، یکم اکتوبر: وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اتوار کو بھوپال ہاٹ بازار میں ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ پروگرام میں شامل ہوکر شرم دان (عطیہ محنت) کیا۔ انہوں نے جھاڑو سے احاطے کی صفائی کی۔ وزیراعلیٰ چوہان نے سوچھتا ہی سیوا مہم کی دیوار پر ’’جہاں صفائی ہے وہاں بھگوان‘‘ لکھ کر ریاست کے لوگوں کو صفائی کا پیغام دیا۔
صفائی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعلیٰ چوہان نے کہا کہ جہاں صفائی ہے وہاں خوبصورتی ہے، جہاں اچھی صحت ہے، خوشی ہے اور ایشور بھی ہے۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی نے ہمیشہ صفائی پر زور دیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2014 میں وزیر اعظم بننے کے بعد سوچھ بھارت ابھیان کا ا?غاز بھی کیا۔ وزیر اعظم مودی کی اپیل پر انہوں نے پوری ریاست میں صفائی کے لیے عطیہ محنت کیا۔ مدھیہ پردیش ملک کی سب سے صاف ستھری ریاست ہے۔ بھوپال ملک کی صاف ستھری راجدھانی ہے۔ شہری علاقوں میں صفائی میں ریاست پہلے نمبر پر ہے۔ دیہی علاقوں میں بھی عوامی شراکت سے صفائی کے لیے بہتر کوششیں کی گئی ہیں۔ ہماری کوشش رہی ہے کہ ہر شہری کو صفائی مہم سے جوڑا جائے۔ عوام، عوامی نمائندوں، سماجی کارکنوں اور سماج کے ہر طبقے کو جوڑ کر وزیر اعظم کی سوچھ بھارت تحریک کو بہترین طریقے سے نافذ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ وزیراعلیٰ چوہان نے ریاست کے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھر، اردگرد اور دفتر میں ہمیشہ صفائی کا خیال رکھیں۔ صفائی کو صرف ایک پروگرام بنانے کے بجائے خود بھی صفائی کے انسان بنیں۔ وزیر اعظم مودی کی اپیل پر مدھیہ پردیش کو صفائی کی ایک ماڈل ریاست کے طور پر قائم کریں۔
قابل ذکر ہے کہ گاندھی جینتی کے موقع پر وزیر اعظم مودی کی کال پر 15 ستمبر سے 2 اکتوبر 2023 تک ملک بھر میں ’’سوچھتا ہی سیوا ابھیان‘‘ چلایا جا رہا ہے۔ سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت سوچھتا پکھواڑا منایا جا رہا ہے، جس کا تھیم ‘کوڑا کرکٹ سے پاک ہندوستان ہے۔ من کی بات کے 105ویں ایپی سوڈ میں، وزیر اعظم مودی نے یکم اکتوبر کو ‘ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ مہم میں صفائی کے لیے ایک گھنٹہ محنت عطیہ کرنے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ باپو کی جینتی کے موقع پر، تمام لوگ صفائی کریں، اسے ‘سوچھنجلی دی جائے گی۔