حماس نے نیپالی شہری کو یرغمال بنا یا، آئی ڈی ایف نے ویڈیو جاری کیا

تاثیر،۲۰  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

کاٹھمنڈو، 20 نومبر: اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے نیپالی سمیت دو افراد کی ویڈیو منظر عام پر لائی ہے۔ نیپال کی حکومت نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اس کا ایک شہری ابھی تک لاپتہ ہے اور حماس کے ہاتھوں یرغمال ہے۔
نیپال کی درخواست کے بعد لاپتہ شہری کی تلاش کے لیے اسرائیلی ڈیفنس فورس نے غزہ کے شفا اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو عام کیا ہے اور اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نیپالی شہری کو حماس نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔ آئی ڈی ایف نے اپنے تصدیق شدہ سابق حملے پر اس سی سی ٹی وی ویڈیو کو عام کیا ہے اور ایک لاپتہ نیپالی شہری کے ساتھ تھائی شہری کی قید کے بارے میں بتایا ہے۔ حماس نے اسرائیل میں کیبوت الومم پر حملہ کیا تھا، وہاں رہنے والے بہت سے لوگوں کو اغوا کر کے غزہ کے علاقے میں لے گئے۔ نیپالی طالب علم وپن جوشی بھی ان میں سے ایک تھے۔
اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد نیپال کی وزارت خارجہ نے اپنا ردعمل دیا ہے۔ وزارت کی ترجمان سیوا لمسال نے اس ویڈیو پر پہلا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ا?ئی ڈی ایف کی طرف سے جاری کیا گیا ویڈیو 7 اکتوبر کا ہے۔ ایک ماہ سے زیادہ پہلے کی اس ویڈیو سے نیپال کے لاپتہ شہری کی موجودہ حالت کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ لمسال نے کہا کہ وزارت خارجہ اسرائیلی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور لاپتہ شہری کی موجودہ حیثیت کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔