تاثیر،۲۲ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
ڈالٹین گنج ( تاثیر نیوز سروس ) رضا اردو اکیڈمی پوکھری کلاں مغربی جھارکھنڈ میں اردو زبان وادب کے فروغ کا ایک اہم مرکز ہے جو شب و روز اردو زبان و ادب کے فروغ کے لئے کوشاں ہے اسی رضا اردو اکیڈمی میں انٹرنیشنل شہرت یافتہ ادیب و محقق، ناقد پروفیسر صفدر امام قادری اور طنز ومزاح کے مشہور و معروف شاعر ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے سرفراز ظفر کمالی، راج بھاشا بہار کے شعبہ اردو سےافشاں بانو اور جی ایل اے کالج ڈالٹن گنج پلاموں کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر تسلیم عارف کا پر تپاک خیر مقدم کیا گیا ۔ اکیڈمی سے تعلق رکھنے والے شعراے کرام نے انہیں خود اپنے ہاتھوں سے بنائے ہوئے تولیہ سے انہیں اعجاز بخشا ۔ امین رہبر نےاپنی کتابیں، مشاعرہ، برکھا رمجھم رمجھم اور پلاموں قلعہ اور راجا میدنی رائے مہمانوں کی خدمت میں پیش فرمایا اسی طرح صفدر امام قادری نے بھی ظفر کمالی کی شخصیت اور شاعری پراپنی مرتب کردہ کتاب اکیڈمی کے لئے تحفتاً پیش کیا ۔ موقع پر اکیڈمی کے سرپرست عالی جناب شمیم رضوی، اکیڈمی کے چیف سیکرٹری امین رہبر کے علاوہ سبحانی مضطر، ریاض محنت، لقمان رومی، منصورضوی وغیرہم پیش پیش رہے ۔

