تاثیر،۳ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
چھپرہ (نقیب احمد)
شدید سردی کے باوجود سی پی آئی کے کارکنوں نے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔کارکنوں نے شہر کے بھگوان بازار میں مارچ کا اہتمام کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا پتلا جلایا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹرز کے خلاف بنائے گئے کالے قانون کو واپس لیا جائے۔واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے حال ہی میں پارلیمنٹ کے اجلاس میں اپوزیشن کو معطل کر باہر نکال دیا اور تین قوانین میں من مانی ترامیم کی۔اس کے خلاف ملک بھر میں ٹرک اور گاڑیوں کے ڈرائیور ناراض ہیں۔ملک بھر میں مخالفت اور مظاہرے ہو رہے ہیں۔گزشتہ تین دنوں سے ان کی ہڑتال بھی جاری ہے۔سی پی آئی نے ٹرانسپورٹرز کی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے ہوم منسٹر کا پتلا جلایا۔اس پروگرام میں پارٹی کے ریاستی ایگزیکٹو ممبر سریندر سوربھ،ضلع سکریٹری رام بابو سنگھ،چھپرہ سٹی سکریٹری سریش ورما،رمیش ٹھاکر،دلیپ ورما،شیو ناتھ رائے،بدھائی رام،سپاہی میاں سمیت درجنوں کارکنوں نے حصہ لیا۔