ایس ٹی ایس سی مظالم کی روک تھام کے ضلع سطحی کی ویجیلنس و نگرانی کمیٹی کی میٹنگ

چھپرہ (نقیب احمد)
شیڈول کاسٹ و ٹرائب پریوینشن آف ایٹروسیٹیز ایکٹ کے تحت بنی ضلع سطحی ویجیلنس و نگرانی کمیٹی کی میٹنگ کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں ڈی ایم امن سمیر کی صدارت میں منعقد ہوئی۔کمیٹی نے بتایا کہ رواں مالی سال میں اس ایکٹ کے تحت 684 مستفیدین کو تقریباً 4.02 کروڑ روپے کی گرانٹ ادا کی گئی ہے۔اس کے علاوہ 48 افراد کو پنشن بھی دی جا رہی ہے۔ان تمام لوگوں کو فروری کے مہینے تک پنشن ادا کر دی گئی ہے۔ڈی ایم نے قواعد کے مطابق عدالت میں گواہی دینے والے لوگوں کے لئے ٹی اے کی ادائیگی کو یقینی بنانے کو کہا۔انہوں نے اس ایکٹ کے تحت درج مقدمات میں مزید کارروائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔جس میں خاندان کے کمانے والے فرد کے قتل کی صورت میں زیر کفالت افراد کو ملازمت دینے کا انتظام ہے۔میٹنگ میں  ایس پی ڈاکٹر گورو منگلا،ڈی ڈی سی پرینکا رانی،ڈسٹرکٹ ویلفیئر آفیسر،پبلک پراسیکیوٹر اور دیگر ممبران سمیت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعےتمام تھانہ صدر شامل  تھے۔