ایم ایل سی سنتوش سنگھ کو محنت وسائل وزیر بنئے پر لوگوں نے دیں مبارکبادیاں

تاثیر،۱۹مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

       سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) سنتوش کمار سنگھ بہار قانون ساز کونسل، روہتاس کم کیمور کے رکن جب انہیں بہار حکومت میں محنت وسائل کا وزیر بنایا گیاتو لوگوں نے سہسرام میں جشن بھی منایا اور انھیں مبارکبادیاں بھی دیں، لوگوں نے کہا کہ موجودہ ایم ایل سی سنتوش کمار سنگھ کو وزیر بنانے سے پورے شاہ آباد علاقہ کی مجموعی ترقی ہوگی ۔ متذکرہ موقع پر بی جے پی کے سابق ضلع صدر پرمود کمار سنگھ، ٹھاکر پرساد کوشواہا، کشور سنگھ، کملیش کمار سنگھ عرف جھونا سنگھ، ناد پنچایت کے مکھیا کیشو پرساد سنگھ، تجارتی بورڈ کے صدر شیو ساگر پی اے سی ایس کے صدر پردیپ سنگھ عرف گڈو سنگھ، نہونا پنچایت کے مکھیا راہل کمار سنگھ، انجینئر پلکت سنگھ، نوین کمار سنگھ، کونار منڈل کے صدر ستیش کمار سنگھ عرف گڈو سنگھ، سماجی کارکن سنیل کمار سنگھ، رمیش کمار سنگھ عرف پپو سنگھ، بابی سنگھ، سدھیر کمار سنگھ، دیپک چوبے، بنٹی سنگھ، چندن کمار سنگھ، منا سنگھ، سریندر سنگھ، اور دیگر نے ان کا استقبال کیا اور مبارکبادیاں دیں ۔