لالو یادو جسے چاہیں گے سیٹ دیں گے ، کانگریس کا کوئی وجود نہیں : گری راج سنگھ

تاثیر،۲۸مارچ ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 28 مارچ:مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے آر جے ڈی اور کانگریس کے درمیان سیٹ شیئرنگ کے معاملے پر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد کی کوئی موجودگی نہیں ہے۔ وہ صرف پی ایم مودی کو گالی دینے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ سیٹ شیئرنگ نہ ہونے کے معاملے پر گری راج سنگھ نے کہا کہ آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو ایک بادشاہ کے کردار میں ہیں۔ وہ کانگریس لیڈروں کو اپنی حیثیت بتا رہے ہیں۔گری راج سنگھ نے کہا کہ لالو یادو کے رحم و کرم پر عظیم اتحاد چل رہا ہے۔ چاہے وہ کانگریس ہو یا بائیں بازو کی پارٹی ہو۔ لالو یادو جسے چاہیں سیٹ دیں گے ، اگر نہیں چاہیں گے تو نہیں دیں گے۔ کانگریس کا کوئی وجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں انڈیا اتحاد کا حال وہی ہے ، وہاں بھی اس کا کوئی وجود نہیں ہے۔گری راج سنگھ نے کہا کہ خاندان پرست لوگ صرف پی ایم مودی کو گالی دینے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ بہار کے لالو یادو ہوں ، یوپی کے ملائم سنگھ ، مہاراشٹر کے ادھو ٹھاکرے ، ایم کے اسٹالن یا ممتا بنرجی ، ان کے پاس این ڈی اے کی مخالفت کرنے کی طاقت نہیں ہے۔ لیکن یہ انڈیا اتحاد ہی مودی کو گالی دینے کا واحد پلیٹ فارم ہے۔واضح ہو کہ پپو یادو پورنیہ سے الیکشن لڑنے کا مسلسل دعویٰ کر رہے تھے۔ جاپ سپریمو پپو یادو نے بدھ 20 مارچ کو اپنی پارٹی کو کانگریس میں ضم کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ تب سے یہ قیاس ا?رائیاں کی جارہی تھیں کہ پپو یادو پورنیہ سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ دریں اثناعظیم اتحاد کی اتحادی ا ٓر جے ڈی نے بیما بھارتی کو پورنیہ لوک سبھا سیٹ کے لیے ٹکٹ دیا ہے، وہ 3 اپریل کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گی ، جس کے بعد سیاست گرم ہو گئی ہے۔