اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے ہنجیلی اسمبلی سیٹ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا

تاثیر،۳۰       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

گنجم،30اپریل: اڈیشہ کے وزیر اعلی اور بی جے ڈی کے صدر نوین پٹنائک نے ہنجیلی اسمبلی سیٹ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔سی ایم پٹنائک کانٹا بنجی اور ہنجیلی اسمبلی سیٹوں سے اسمبلی الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اوڈیشہ میں لوک سبھا انتخابات کے ساتھ 13 مئی سے یکم جون تک چار مرحلوں میں اسمبلی انتخابات ہوں گے۔