جنتادربار میں کئی مسائلوں کو دور کیاگیا

تاثیر،۱۸       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف18 اپریل(محمددانش) ضلع مجسٹریٹ جناب ششانک شوبھنکر نے آج جنتا دربار میں کئی لوگوں کے نہ صرف فریادوں کو سنا بلکہ کئی مسائل کو فوری طورپر دور کرنے کا کام کیا۔ معلوم ہو کہ ضلع مجسٹریٹ لگاتار ضلع باشندگان کے مسائل کو دور کرنے کے غرض سے جنتا دربار لگایا کرتے ہیں۔ جس میں غریب، لچار، بے بس فریادیوں کے مسائل کو دور کرنے کا کام کیا جاتا ہے۔ آج کل 16؍لوگوں نے اپنے اپنے مسائل کو لیکر ضلع مجسٹریٹ کو درخواست دی۔ دیئے گئے درخواستوں پر اگر نگاہ ڈالی جائے تو زیادہ تر درخواستیں زمینی تنازعہ کو لیکر تھی۔ جس پر موصوف نے منسلک افسران کو ہدایت دیں کہ تیزرفتار ی کے ساتھ اسے دور کرنے کا کام کیا جائے۔