نوادہ میں مال گاڑی نے آٹو کو ماری ٹکر ، خاتون ہلاک ، سات زخمی

تاثیر،۲۱       اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نوادہ، 21 اپریل: کیول۔ گیا ریلوے سیکشن کے نوادہ ضلع کے نرہٹ تھانہ کے چاتر ہاٹ کے قریب اتوار کے ر وز گیا سے نوادہ کی طرف آرہی مال گاڑی نے ا یک آٹو کو ٹکر مار دی۔ واقعے میں آٹو میں سوار آٹھ افراد میں سے ایک خاتون کی موقع پر ہی موت ہو گئی ، جب کہ سات مسافر زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے صدر اسپتال نوادہ میں داخل کرایا گیا ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک آٹو رکشا ا ٹھ لوگوں کو لے کر ریلوے کراسنگ کے قریب پہنچا ، جیسے ہی گیا کی طرف سے ایک مال گاڑی آ ئی ، جس نے آٹو کو ٹکر مار دی۔ا?ٹو میں سوار تمام لوگ نرہٹ تھانہ کے حاجیدھاو گاوں رہائشی تھے۔ تمام ایک شادی تقریب مین شامل ہونے کے لئے گاوئں جارہے تھے۔حادثے میں اوگیادیوی نامی خاتون کی موقع پر ہی موت ہوگئی، قریبی گاو?ں والوں کی مدد سے تمام زخمیوں کو نوادہ صدر اسپتال لے جایا گیا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کے حالات کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اگر واقعہ ریلوے کی غلطی سے ہوا ہے تو متاثرہ خاندان کو معاوضہ ضرور دیا جائے گا۔ اس واقعہ کے بعد حاجیدھاو گاو?ں میں افراتفری ہے۔